۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا فایق رستمی

حوزہ/ ایرانی شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا کہ صوبۂ کردستان کے علماء اور آئمۂ جمعہ و جماعت، معاشرے میں امن و سکون پیدا کرنے کیلئے ہمیشہ نظام اور حکومت کے ساتھ ہم آہنگ تھے اور رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبۂ کردستان کے شہر سنندج میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران مولوی فایق رستمی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی کے تاریخی حقائق سے نوجوانوں کو اچھی طرح سے آگاہ کرنا چاہیئے، کیونکہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو دشمن ہمارے جوانوں کی فکر اور ذہن کو میڈیا کے ذریعے خراب کرے گا۔

سنندج شہر کے اِمام جمعہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حکومتی حکام نوجوان نسل کے مسائل اور مطالبات کو اچھی طرح سے درک کریں، کہا کہ ہمیں اپنی کم کاریوں سے اسلامی نظام کے قسم خوردہ دشمنوں کو زمینہ فراہم نہیں کرنا چاہیے۔ آج ہمارے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

مجلسِ خبرگانِ رہبری کے رکن نے مزید کہا کہ حکومتی عہدیداروں کو صوبے کے عہدوں اور ذمہ داریوں کے حوالے سے خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مولوی رستمی نے کہا کہ صوبۂ کردستان کے علماء اور آئمۂ جمعہ و جماعت، معاشرے میں امن و سکون پیدا کرنے کیلئے ہمیشہ نظام اور حکومت کے ساتھ ہم آہنگ تھے اور رہیں گے۔

انہوں نے ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتۂ بسیج، ہمدردی اور ہم آہنگی پر مبنی ہے اور اس کا مطلب ملک کی ترقی کیلئے تعاون ہے۔

ایرانی شہر سنندج کے اِمام جمعہ اور سنی عالمِ دین نے کہا کہ قرآن اور دینِ اسلام کے احکامات کے مطابق، مسلمانوں کی عظمت و اقتدار کا دارومدار اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے پر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .